اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں ٹیمپو کو ٹینکر نے روند ڈالا، 9 افراد کی دردناک موت، 7 دیگر زخمی

حادثہ کے بعد موقع پر چیخ و پکار اور افرا تفری مچ گئی، مقامی لوگوں نے آناً فاناً میں ٹیمپو میں سوار 16 لوگوں کو کسی طرح نکالا جن میں سے 7 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر @PTI_News</p></div>

تصویر @PTI_News

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں شدید سڑک حادثہ ہوا ہے۔ رائے بریلی سے وارانسی کی طرف جا رہے ایل پی جی سے بھرے ایک تیز رفتار ٹینکر نے سکھپال نگر سے موہن گنج کے درمیان پورے رائجو وکرم پور کے پاس ایک بائک سوار کو بچانے کے چکر میں الٹی سمت سے آ رہے ایک اوور لوڈیڈ ٹیمپو کو ٹکر مارتے ہوئے اسے روند دیا۔ اس حادثے میں ٹیمپو میں سوار 16 لوگوں میں سے 9 کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 7 دیگر سنگین طور سے زخمی ہوئے ہیں۔ تیز رفتار کے سبب ٹکر کے بعد ٹینکر بھی پلٹ گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر کو پرتاپ گڑھ سے ایک ٹیمپو سواری بھر کر جیٹھواڑا کی طرف جا رہا تھا۔ سکھپال نگر سے موہن گنج کے درمیان پورے رائجو وکرم پور کے پاس لال گنج کی طرف سے ایک گیس کا ٹینکر آ رہا تھا۔ تبھی بائک سوار کو بچانے کے چکر میں ٹینکر ڈرائیور نے دائیں طرف گھمایا، لیکن تیز رفتار ہونے کے سبب وہ ٹیمپو سے ٹکرا گیا اور اسے روندتے ہوئے پلٹ گیا۔


حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار اور افرا تفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں نے آناً فاناً میں ٹیمپو میں سوار 16 لوگوں کو کسی طرح نکالا، جن میں سے 7 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔ باقی زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیجا گیا جہاں مزید دو لوگوں نے کی موت ہو گئی۔ فی الحال حادثے کے 7 زخمیوں کا اسپتال مین علاج چل رہا ہے۔ اس درمیان جائے حادثہ پر ٹینکر میں گیس رساؤ ہونے کی اطلاع پر ہنگامہ برپا ہو گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کو بلا کر ٹینکر پر پانی ڈالا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔