شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں جھڑپ، حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر معراج الدین حلوائی ہلاک

آئی جی پی کے حوالے سے پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ 'ہندواڑہ میں میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر معراج الدین حلوائی عرف عبید کو ہلاک کیا گیا ہے۔

کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے معراج الدین حلوائی عرف عبید نامی حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر کو ایک جھڑپ میں ہلاک کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ شبانہ جھڑپ شمالی ضلع کپواڑہ کے پازی پورہ ہندوارہ میں ہوئی ہے۔ کشمیر زون پولیس کے انپسکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ معراج الدین حلوائی موجودہ دور کا برہان وانی تھا۔

آئی جی پی کے حوالے سے پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ 'ہندواڑہ میں میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر معراج الدین حلوائی عرف عبید کو ہلاک کیا گیا ہے۔ وہ کئی ٹیرر کرائمز میں ملوث تھا، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے'۔


ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 'وہ موجودہ دور کا برہان وانی تھا۔ جیسے برہان وانی جنوبی کشمیر میں کئی شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا ویسے ہی معراج الدین حلوائی بھی شمالی کشمیر میں کئی شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا'۔

سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ ہندوارہ کے پازی پورہ میں گزشتہ رات جموں و کشمیر پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کی بنا پر مشترکہ آپریشن چلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 'آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل اور اس کی چار میگزینیں برآمد کی گئی ہیں'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */