'دماغ میں گندگی بھری ہے، مقدمہ کیوں سنیں؟'، فحش تبصرہ پر رنویر الٰہ آبادیا کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار
عدالت عظمیٰ نے پیرینٹس پر گندے مذاق کے معاملہ میں گرفتاری سے رنویر الٰہ آبادیا کو عبوری راحت دے دی ہے لیکن بغیر اجازت ملک سے باہر جانے پر روک لگا دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
یو ٹیوبر رنویر الٰہ آبادیا کے ذریعہ سمے رینا کے شو 'انڈیاز گاٹ لیرینٹ' میں پیرینٹس کو لے کے کیے گئے گندے مذاق کے معاملے میں سپریم کورٹ میں منگل کو سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے رنویر الٰہ آبادیا کے فحش تبصرہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھٹکار لگائی۔ عدالت نے کہا کہ ان کے (رنویر الٰہ آبادیا) دماغ میں گندگی بھری ہے۔ ایسے شخص کا مقدمہ ہم کیا سنیں۔
سرپیم کورٹ نے صاف لفظوں میں کہا کہ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کچھ بھی تبصرہ کریں۔ آپ لوگوں کے ماں-باپ کی بے عزتی کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ کے دماغ میں کچھ گندگی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اگے کہا، "جس معذور ذہنیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس سے پورا معاشرہ شرمندہ ہوگا۔" عدالت نے رنویر کو حکم دیا ہے کہ وہ ان کی اجازت بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے ہیں۔ یو ٹیوبر الٰہ آبادیا کو ان کا پاسپورٹ پولیس تھانے میں جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔
حالانکہ سپریم کورٹ نے ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتاری سے رنویر الٰہ آبادیا کو عبوری راحت دے دی۔ وہیں عدالت نے ایف آئی آر کو ایک ساتھ جوڑنے کی ان کی عرضی پر بھی نوٹس جاری کیا اور مہاراشٹر، آسام اور جئے پور میں درج ایف آئی آر پر گرفتاری پر عبوری روک لگا دی۔ عدالت نے رنویر کو جانچ میں تعاون کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ جانچ میں شامل ہونے میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی خطرے کے معاملے میں انہیں زندگی اور آزادی کے تحفظ کے لیے مہاراشٹر اور آسام کی مقامی پولیس سے رابطہ کرنے کی آزادی ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔