تبدیلی مذہب پر ریزرویشن ختم کرنے کی مانگ لوک سبھا میں گونجی

لوگ ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام، عیسائیت یا بدھ مذہب اختیار کرتے ہیں، تو انہیں ان مذاہب کارکن بننے پرہندو مذہب میں ملنے والے ریزرویشن کی سہولتیں نہیں دی جانی چاہئیں۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ہندومذہب میں ریزرویشن کا فائدہ حاصل کرنے والے شخص کو تبدیلی مذہب کی صورت میں اس کے لئے ریزرویشن کی سہولت ختم کرنے کا مطالبہ لوک سبھا میں کیا گیا۔

لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشی کانت دوبے نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندو مذہب میں رہتے ہوئے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، پسماندہ طبقات وغیرہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریزرویشن کا فائدہ ملتا ہے کیونکہ ریزرویشن کا نظام ان طبقات کے لیے آئین بنانے والوں نے آئین میں کیا ہے اور ملک کی پارلیمنٹ ان برادریوں کے لوگوں کو یہ حق دے رہی ہے لیکن ایسے لوگ مذہب تبدیل کرنے پر بھی ان سہولیات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذات، قبائل اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام، عیسائیت یا بدھ مذہب اختیار کرتے ہیں، تو انہیں ان مذاہب کارکن بننے پرہندو مذہب میں ملنے والے ریزرویشن کی سہولتیں نہیں دی جانی چاہئیں اور اسے ختم کرنے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔