ہماچل: خاتون ہوم گارڈز کو ملے گی 180 دنوں کی زچگی چھٹی، 700 عہدوں کو پُر کرنے کا وزیر اعلیٰ سکھو کا اعلان
شملہ کے رِج میدان میں 62 ویں ہوم گارڈ یوم تاسیس تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سکھو نے محکمہ داخلہ کی 10 نئی عمارتوں کا افتتاح کیا۔

ویڈیو گریب
شملہ: وزیراعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے خاتون ہوم گارڈز کو 180 دنوں کی زچگی چھٹی دینے اور ریاست سے باہر تعینات ہوم گارڈز کے روزانہ کا بھتہ 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ خوشخبری جمعہ کو شملہ کے رِج میدان پر منعقد 62ویں ہوم گارڈ یوم تاسیس تقریب کے موقع پر سنائی۔ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے وزیر اعلیٰ سکھو نے ہوم گارڈ کے 700 عہدوں کو بھرنے کی بھی بات کہی ہے۔ اس کے لےی اگلے بجٹ میں نظم کیا جائے گا۔
تقریب میں ہوم گارڈز سمیت 12 بٹالین نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ اس میں مرد و خواتین ہوم گارڈز اور بینڈ سمیت 17 ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفات انتظامیہ میں عام لوگوں کی حصہ داری بھی حکومت یقینی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالمپور اور کانگڑا اکائی احاطہ میں ایس ڈی آر ایف صدر دفتر کی تعمیر اور مواصلات نظام کو بہتر کیا جائے گا۔ سکھو نے ایس ڈی آر ایف کنٹرول روم میں نئے ٹیلی فون نمبر منظور کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران انہوں نے مارچ پاسٹ میں شملہ بٹالین کو بہترین بٹالین کے اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سکھو نے محکمہ داخلہ کی 10 نئی عمارتوں کا افتتاح کیا۔ ان میں انتظامی عمارت، بٹالین تربیت مرکز پرالا، ہوم ڈیفنس کمپنی آفس بلڈنگ پاونٹا صاحب، ہوم ڈیفنس کمپنی آفس بلڈنگ رینوکا جی، ہوم ڈیفنس کمپنی آفس بلڈنگ موگینند، ہوم ڈیفنس کمپنی آفس بلڈنگ کفوٹا (سرمور)، ہوم ڈیفنس کمپنی آفس بلڈنگ کارسوگ، ہوم ڈیفنس کمانڈر ریذیڈنس بلڈنگ کلو، ہوم ڈیفنس کمپنی آفس بلڈنگ آفس بلڈنگ آنّی، ہوم ڈیفنس کمپنی آفس بلڈنگ سُنی اور ہوم گارڈ بیرک بلڈنگ سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سرگھین (شملہ) شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Dec 2024, 12:04 PM