ہماچل پردیش: سکھوندر نے طالب علمی کی زندگی سے وزیر اعلیٰ بننے تک کئی دشوار گزار راستے عبور کئے

سکھو نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) سے کیا۔ سنجولی کالج میں پہلے کلاس کے کلاس ریپرزینٹیٹو اور اسٹوڈنٹ سنٹرل ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔

ہماچل کے نئے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو، تصویر آئی اے این ایس
ہماچل کے نئے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہمیر پور: ہماچل پردیش کے ہمیر پور ضلع کی نادون تحصیل کے سیرا گاؤں میں 27 مارچ 1964 کو پیدا ہوئے سکھو کے والد رسیل سنگھ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن شملہ میں ڈرائیور تھے اور والدہ سنسار دیئی ایک گھریلو خاتون۔ سکھو نے پہلی سے ایل ایل بی تک کی تعلیم شملہ میں ہی حاصل کی۔ چار بہن بھائیوں میں سکھو کی شادی 11 جون 1998 کو کملیش ٹھاکر سے ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو دہلی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

سکھو نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) سے کیا۔ سنجولی کالج میں پہلے کلاس کے کلاس ریپرزینٹیٹو اور اسٹوڈنٹ سنٹرل ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ اس کے بعد وہ گورنمنٹ کالج سنجولی میں اسٹوڈنٹ سنٹرل ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔ وہ 1988 سے 1995 تک این ایس یو آئی کے ریاستی صدر رہے۔ وہ سال 1995 میں یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری بنے۔ وہیں وہ 1998 سے 2008 تک ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر رہے۔


وہ شملہ میونسپل کارپوریشن شملہ کے دو بار کونسلر بھی منتخب ہوئے۔ سال 2003، 2007، 2017 اور اب 2022 میں نادون اسمبلی حلقہ سے چوتھی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ وہ 2012 میں الیکشن ہار گئے تھے۔ سال 2008 میں وہ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری بنے۔ 8 جنوری 2013 سے 10 جنوری 2019 تک وہ ریاستی کانگریس کے صدر رہے۔ اپریل 2022 میں، وہ ہماچل پردیش کانگریس الیکشن کمپین کمیٹی کے صدر اور ٹکٹ ڈسٹری بیوشن کمیٹی کے رکن بنے۔

سکھو تقریباً چار دہائیوں سے کانگریس میں ہیں لیکن انہیں ہمیشہ سے ہی ویربھدر سنگھ کے مخالف دھڑے کا لیڈر کہا جاتا رہا ہے۔ ویربھدر سنگھ کی مخالفت کے باوجود انہیں ریاستی کانگریس کا صدر بنایا گیا تھا۔ کانگریس حکومتوں میں انہیں کبھی وزارتی عہدہ نصیب نہیں ہوا۔ دس سال یوتھ کانگریس میں رہنے کے بعد جب انہوں نے ہمیر پور ضلع کے نادون سے اسمبلی الیکشن لڑا تو اس وقت انہوں نے ویربھدر کے کئی فیصلوں کی کھل کر مخالفت کی۔


سکھوندر نے الیکشن جیتا اور ریکارڈ ساڑھے چھ سال تک ریاستی کانگریس صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ انہیں تین سال قبل اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ حالیہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی ہائی کمان نے انہیں ریاستی انتخابی مہم کمیٹی کا چیئرمین بنایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔