ہماچل پردیش: سابق کابینہ وزیر نے بی جے پی سے دیا استعفیٰ، کانگریس سے ہاتھ ملانے کی خواہش

ہماچل پردیش کے سابق وزیر رام لال مارکنڈا منگل کو لاہول پہنچے اور کئی عہدیداروں کے ساتھ بی جے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا، ساتھ ہی مارکنڈا نے کہا کہ ممکن ہے وہ کانگریس سے لوک سبھا انتخاب لڑیں۔

<div class="paragraphs"><p>رام لال مرکنڈا، ویڈیو گریب</p></div>

رام لال مرکنڈا، ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کئی ریاستوں کے بی جے پی لیڈران نے بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کچھ ریاستوں میں بی جے پی لیڈران نے اپنی ہی پارٹی کے ذریعہ اتارے گئے امیدواروں کے خلاف انتخابی میدان میں کھڑا ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس درمیان ہماچل پردیش سے بھی بی جے پی کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ہماچل میں جئے رام حکومت میں کابینہ وزیر رہے رام لال مارکنڈا نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رام لال مارکنڈا نے کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے روی ٹھاکر کو ضمنی انتخاب میں امیدوار بنائے جانے سے ناراض ہو کر استعفیٰ دیا ہے۔ ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے کانگریس کا دامن تھامنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش میں کانگریس کے باغی لیڈر روی ٹھاکر کو لاہول-اسپیتی سے بی جے پی کا ٹکٹ ملنے کے بعد سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ رام لال مارکنڈا نے 26 مارچ (منگل) کو لاہول پہنچ کر کئی عہدیداروں کے ساتھ بی جے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا، جس نے بی جے پی کو زوردار جھٹکا پہنچایا ہے۔ مارکنڈا نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہو سکتا ہے میں کانگریس سے لوک سبھا انتخاب لڑوں۔‘‘ واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں لوک سبھا کی 4 سیٹیں ہیں اور ان سبھی سیٹوں پر ایک ہی مرحلہ میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔