ہماچل پردیش بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے تباہی، اب تک 71 افراد ہلاک، ریاست کو 10 ہزار کروڑ کا نقصان

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھو نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت میں ایک سال لگے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 10000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

شملہ: ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چاروں طرف تباہی کا منظر ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں بارشوں کے باعث 71 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شملہ میں سمر ہل کے قریب شیو مندر کے ملبے سے ایک اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

دریں اثنا، وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ ہماچل میں شدید بارشوں سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی مرمت میں ایک سال کا وقت لگے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 10000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔


کئی علاقوں میں حالات خراب ہیں۔ کرشنا نگر میں تقریباً 15 مکانات کو خالی کرا لیا گیا ہے اور خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کے پیش نظر کئی لوگوں نے اپنے طور پر گھر خالی کر دئے ہیں۔

موسلادھار بارش کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بدھ کو ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ہماچل یونیورسٹی نے 19 اگست تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔