ہماچل پردیش: ہوا میں پھنس گئی 8 سیاحوں کو لے کر جاتی ’کیبل کار ٹرالی‘، ریسکیو آپریشن جاری

موصولہ اطلاعات کے مطابق انجینئر ٹرالی میں پھنسے لوگوں کو ایک ایک کر نیچے اتارتے ہوئے محفوظ مقام تک پہنچا رہے ہیں۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

ہماچل پردیش کے سولن ضلع میں سیاحوں کو لے جا رہی ایک کیبل کار ٹرالی بیچ ہوا میں پھنس گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد ٹرالی میں سوار سبھی سیاح خوف کے عالم میں مبتلا ہیں۔ میڈیا رپورٹس سے مل رہی جانکاری کے مطابق پروانو ٹمبر ٹریل (کیبل کار) میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے 8 سیاح ہوا میں پھنس گئے۔ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع مینجمنٹ کو ملی، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ 8 میں سے 5 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انجینئر ٹرالی میں پھنسے لوگوں کو ایک ایک کر نیچے اتارتے ہوئے محفوظ مقام تک پہنچا رہے ہیں۔ کیبل کار ٹرالی 250 سے 300 فیٹ کی اونچائی پر پھنسی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں بہت احتیاط کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔ رسی کی مدد سے ٹرالی سے کچھ لوگوں کو نکال لیا گیا ہے، اور بقیہ لوگوں کو اسی طرح نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، جلد ہی سبھی سیاحوں کو بحفاظت ٹرالی میں سے نیچے محفوظ مقام تک لایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */