حجاب تنازعہ: گنگا جمنا اسکول کی پرنسپل افشاں شیخ سمیت تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

دموہ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج رجنی باتھم نے مدھیہ پردیش کے دموہ شہر میں واقع گنگا جمنا اسکول کے معاملے میں پرنسپل افشاں شیخ سمیت تینوں ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

دموہ: دموہ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج رجنی باتھم نے مدھیہ پردیش کے دموہ شہر میں واقع گنگا جمنا اسکول کے معاملے میں تین ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر آج عدالت میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے استغاثہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر مکیش جین نے بتایا کہ گنگا جمنا اسکول کیس کے تین ملزمین میں سے ریاضی کے استاد انس اطہر، چوکیدار رستم علی اور پرنسپل افشاں شیخ نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ اس میں اس سے قبل اسکول کے معاملے میں دموہ کلیکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ٹویٹ کی بنیاد پر کہا گیا تھا کہ دموہ کلیکٹر اور ایس پی نے پہلے کلین چٹ دے دی تھی۔


اس معاملے میں عدالت نے دموہ کے کلیکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی آج طلب کیا تھا اور سب کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمیں کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ اس معاملے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گنگا جمنا اسکول کے ڈائریکٹرز کو بھی پولیس نے ملزم بنایا ہے، جن کی پولیس مسلسل تلاش کر رہی ہے، لیکن اب تک پولس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔