وزیر قانون چوڈاسما کا انتخاب منسوخ، سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ کھٹا سکتے ہیں

گجرات حکومت میں نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے کہا ہے کہ اس معاملہ میں پارٹی اور حکومت اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرے گی اور انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ اس سلسلہ میں سریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گجرات حکومت اور بی جے پی کو کل اس وقتزبردست جھٹکا لگا جب اس کے وزیر قانون بھوپیندرسنگھ چوڈاسما کے 2017 کے انتخاب کو گجرات ہائی کورٹ نے منسوخ کر دیا ہے ۔ گجرات ہائی کورٹ نے جہاں چوڈاسما کو اس معاملہ میں اسٹے دینے سے انکار کیا ہے وہیں اس نے کانگریس کے امیدوار اور عرضی گزار اشون راٹھوڑ کو جیتا ہو ا قرار دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔

واضح رہے چوڈاسما سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار اشون راٹھوڑ سے محض 327 ووٹوں سے جیتے تھے لیکن راٹھوڑ نے اس معاملہ میں عدالت کا دروازہ کھٹ کھٹایا تھا اور عرضی لگائی تھی کہ چوڈاسما کا چناؤ ووٹوں کی گنتی میں گڑبڑی کے نتیجہ میں ہوا ہے اور اس گڑبڑی کے لئے وہاں کے رٹرننگ افسردھول جانی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا ۔ عدالت نے اشون راٹھوڑ کی عرضی کو صحیح تسلیم کرتے ہوئے چوڈاسما کے انتخاب کو منسوخ کر دیا ہے۔


بی جے پی سینئر رہنما اور وجے روپانی حکومت میں نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے کہا ہے کہ اس معاملہ میں پارٹی اور حکومت اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرے گی اور انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ اس سلسلہ میں سریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا۔

ادھر الیکشن کمیشن نے گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے ریاست کے وزیر قانون بھوپیندرسنگھ چوڈاسما کے انتخاب کو منسوخ کئے جانے کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے ساليسيٹر جنرل سے آج تبادلہ خیال کیا۔


کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے سالیسیٹر جنرل کو بتایا کہ عدالت کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے کمیشن نے اپنے سکریٹری جنرل امیش سنہا کی صدارت میں ایک تین رکن کمیٹی تشکیل دی ہے جو عدالت کے فیصلے کا باقاعدہ اسٹڈٰی کرکے کمیشن کو اپنی رپورٹ دے گی۔

اس کمیٹی میں الیکشن کمشنر چندر بھوشن کمار اور ڈائرکٹر (قانون) وجئے پانڈے بھی شامل ہیں. کمیشن کے ذرائع کے مطابق گجرات اسمبلی کے ڈھولكا حلقہ کے اس وقت کے رٹرننگ آفیسر دھول جانی کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے لئے کمیشن نے ریاستی حکومت کو ہدایت دے دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔