مرکز مطلع کرے کہ اس نے سسودیا کی درخواست پر کیا کارروائی کی! ہائی کورٹ

عدالت نے دہلی حکومت سے فوجی دستے کی خدمات لینے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کو کہا ہے

تصویریو این آئی
تصویریو این آئی
user

یو این آئی

دہلی حکومت اور مرکز کے درمیان چل رہے اختلافات کے بیچ ایسا لگتا ہے کہ ہر معاملہ کو عدالت ہی حل کروائے گی۔ کوورونا وباکےاس دور میں جہاں حکومتوں کو عوام کے راحت کے لئے دن رات ایک کر دینا چاہئے وہاں اس قیمتی وقت میں عدالت کو ہدایات جاری کرنی پڑ رہی ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو پیر کے روز دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کے ذریعہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے دارالحکومت میں کووڈ سپتال کے قیام اور آکسیجن کی فراہمی سے متعلق مدد کی درخواست پر کی جانے والی کارروائی سے مطلع کرنے کی ہدایت دی۔


جسٹس وپن سانگھی اور ریکھا پلی نے کہا کہ "ہم مرکزی حکومت کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ دہلی کے نائب وزیر اعلی کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے درخواست پر کی گئی کارروائی سے عدالت کو آگاہ کرے"

اس سے قبل عدالت نے دہلی حکومت سے فوجی دستے کی خدمات لینے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کو کہا تھا۔ فوجی دستے فیلڈ اسپتال قائم کرسکتے ہیں اور بڑی تعداد میں کورونا مریضوں کا علاج کرسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 May 2021, 5:11 AM