مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر راجوری میں ہائی الرٹ جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں کے امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر ضلع بھر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

سیکورٹی، صویر یو این آئی
سیکورٹی، صویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں مفرور ملی ٹنٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز راجوری کے جنگلی علاقے سجان میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران ملی ٹنٹ فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مفرور ملی ٹنٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر راجوری ضلع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں کے امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر ضلع بھر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز سی سی ٹی وی فوٹیج میں راجوری قصبے میں بیگ لئے دو مشتبہ افراد کو دیکھا گیا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ملی ٹینٹ ہو سکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ راجوری ضلع کے سبھی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا ہوا ہے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہیں۔

بتادیں کہ 11 اگست کو راجوری کے درہال علاقے میں دو فدائین نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں چار فوجی اور دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔ امسال مئی کے مہینے میں راجوری کے لام سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک ملی ٹنٹ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */