یوم آزادی کے پیش نظر این ٹی پی سی بجلی پلانٹ میں ہائی الرٹ

مختلف حصوں میں تخریب کار عناصر کے حملے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر بہار اور مغربی بنگال کے دونوں پرانے اور بڑے بجلی پلانٹوں کی سیکوریٹی بڑھائی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھاگلپور: مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر تخریب کار عناصر کی بڑھتی سرگرمیوں کے مد نظر یوم آزادی کی مناسبت سے ملک کی سب سے بڑی توانائی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹیڈ کے بہار میں کہلگاﺅں اور مغربی بنگال کے فرخا بجلی پلانٹوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

سرکاری ذرائع نے منگل کے روز بتایاکہ ملک کے مختلف حصوں میں تخریب کار عناصر کے حملے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر بہار اور مغربی بنگال کے دونوں پرانے اور بڑے بجلی پلانٹوں کی سیکوریٹی بڑھاتے ہوئے مرکزی انڈسٹریل سیکوریٹی فورس ( سی آئی ایس ایف ) کے ذریعہ چوبیس گھنٹے گشتی مہم چلائی جارہی ہے ۔ حکومت سبھی حساس مقامات پر بھی مشتبہ لوگوں اور اشیاءپر سخت نظر رکھی جارہی ہے ۔


ذرائع نے بتایاکہ کہلگاﺅں اور فرخا پلانٹوں کے اہم کام مقام ، سی ایچ پی ، بوائلر ایریا ، سوئچ یارڈ، ٹربائن ایریا سمیت دیگر حساس علاقوں میں تعینات سیکوریٹی فورس کے جوانوں کی ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سادے لباس میں جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ دونوںپلانٹوں کے مین انٹری گیٹ سمیت سبھی گیٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اندر۔ باہر آنے جانے والے لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے پینی نطر رکھی جارہی ہے ۔ پلانٹوںکے اندر کام کرنے والے دیگر ریاستوں کے ٹھیکہ پر کام کر رہے مزدوروں کی سرگرمیوں کی نگرانی ہورہی ہے ۔

کہلگاﺅں اور فرخا بجلی پلانٹوں کے آس پاس کے حساس گاﺅں میںبھی مقامی پولس کی مدد سے نظر رکھی جارہی ہے ۔ وہیں اس کے نجی رہائشی احاطوںمیں تعینات سیکورٹی گارڈوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ بہار اور مغربی بنگال کے سرحدی اضلاع سے نیپال اور بنگلہ دیش کی سرحد کے بالکل نزدیک رہنے کی وجہ اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے این ٹی پی سی کا کہلگاﺅں اور فرخا بجلی پلانٹ حساس مانا جاتاہے ۔ اس وجہ سے مرکزی وزارت داخلہ کی ہمیشہ نظر رہتی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔