جموں و کشمیر کا آسمان پوری طرح سیل، سبھی پروازیں منسوخ

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ جیش محمد کے ٹھکانوں پر کیے گئے حملے کے بعد پاکستان کے ذریعہ لگاتار دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اس کے پیش نظر سیکورٹی اسباب کو دیکھتے ہوئے کئی شہری پرواز وں کو کیسنل کر دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسے حالات بنتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور حالات کچھ ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ جموں و کشمیر کے آسمان کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے جموں، لیہہ اور سری نگر میں کمرشیل پروازوں کی آمد و رفت پر پوری طرح سے پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر، لیہہ، جموں اور پٹھان کوٹ ہوائی اڈے پوری طرح الرٹ پر ہیں۔ چنڈی گڑھ اور امرتسر ہوائی اڈوں کو بھی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ جیش محمد کے ٹھکانوں پر 26 فروری کو کیے گئے حملے کے بعد پاکستان کے ذریعہ لگاتار دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اس کے پیش نظر سیکورٹی اسباب کو دیکھتے ہوئے کئی شہری پرواز کو بھی روک دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ وقت کے لیے ائیر اسپیس سسپینڈ کیے جانے کی بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ایک خبر رساں ایجنسی نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ سری نگر کے لیے اور وہاں سے پرواز بھرنے والے سبھی شہری خدمات رَد کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ’انڈیگو‘ اور ’اسپائس جیٹ‘ کی تصدیق بھی سامنے آ چکی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں کمرشیل پروازوں کو کینسل کر دیا گیا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ نے چنڈی گڑھ، لیہہ اور جموں و کشمیر میں سبھی طرح کے کمرشیل پروزوں پر روک لگا دی ہے۔ جموں اور سری نگر کے لیے روانہ ہوئی پروازیں اپنے شہر کو لوٹ آئی ہیں۔ انڈیگو اور گو ائیر نے اپنی پروازوں کو دہلی واپس لوٹا لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان ائیر اسپیس کے ذریعہ اڑنے والے طیاروں کے سفر پر زبردست اثر پڑا ہے۔ کچھ فلائٹس لوٹ رہی ہیں تو وہیں کچھ نے دوسرا راستہ اختیار کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔