منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا مرکز، ای ڈی سمن واپس لے ورنہ...: ہیمنت سورین
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ای ڈی کے خلاف قانونی محاذ کھول دیا ہے، انھوں نے ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیو ورَت جھا کو خط لکھ کر کہا ہے کہ انھیں بھیجا گیا سمن واپس لے ورنہ وہ قانون کا سہارا لیں گے۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے خلاف قانونی محاذ کھول دیا ہے۔ انھوں نے ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیوورَت جھا کو خط لکھا جس میں کہا ہے کہ ایجنسی انھیں بھیجا گیا سمن واپس لے، ورنہ وہ قانون کا سہارا لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی... ظفر آغا
دراصل ای ڈی نے وزیر اعلیٰ کو سمن بھیج کر 14 اگست کو رانچی واقع دفتر میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔ ایجنسی نے سورین سے ان کی ملکیت کو لے کر بیان ریکارڈ کرنے کو کہا تھا۔ وزیر اعلیٰ سمن پر حاضر نہیں ہوئے۔ ان کے خصوصی ایلچی نے ای ڈی دفتر پہنچ کر وزیر اعلیٰ کا خط سونپا۔ وزیر اعلیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ ان کو بے وجہ سمن بھیج کر پریشان کیا جا رہا ہے۔ جس تاریخ کو بلایا گیا تھا، اس سے انھیں کسی طرح کی حیرانی نہیں ہوئی۔
وزیر اعلیٰ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ اور آپ کے پالیٹیکل ماسٹر اچھی طرح جانتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کو 15 اگست کو پرچم کشائی کرنی ہوتی ہے۔ اس کی تیاری ایک ہفتہ پہلے سے شروع ہو جاتی ہے۔ یہ جاننے کے باوجود 14 اگست کو بلایا گیا۔ اس سے صاف ہے کہ قصداً نہ صرف ان کی بلکہ جمہوری طور سے منتخب کی گئی حکومت اور جھارکھنڈ کے لوگوں کے وقار کو مندمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نغموں کے ذریعے حب الوطنی کا جذبہ بلند کرتے فلمساز
وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ یہ ایک منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔ سمن میں ایسی کسی بھی بات کا ذکر نہیں ہے جس سے میرے خلاف ملکیت کو لے کر جانچ کا امکان بنتا ہو۔ جہاں تک ملکیت کی بات ہے تو اس سے جڑی تمام جانکاری انکم ٹیکس ریٹرن میں وقت وقت پر دی جاتی رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ای ڈی کو کسی ایسے کاغذ کی ضرورت ہے جس کا ذکر قبل میں نہیں کیا گیا ہے تو وہ مہیا کرانے کو تیار ہیں۔ لہٰذا ایجنسی کو سمن واپس لینا چاہیے نہیں تو وہ قانون کا سہارا لینے کے لیے مجبور ہوں گے۔ سورین نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ مرکزی حکومت گزشتہ ایک سال سے ان پر بلاوجہ دباؤ ڈال رہی ہے۔ ایسا نہیں کرنے پر مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم خواتین کا جنگ آزادی میں قائدانہ کردار
ہیمنت سورین نے ای ڈی کے طور طریقے پر سنگین سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی پتھر کانکنی معاملے میں گزشتہ سال 17 نومبر کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس وقت انھوں نے اپنے اور اپنے کنبہ کی منقولہ اور غیر منقولہ ملکیت کی مکمل تفصیل بھی دی تھی۔ 30 نومبر 2022 کو غیر منقولہ ملکیت کے ڈیڈ کی سرٹیفکیٹ کاپی مہیا کرائی گئی تھی۔ بینک کی تفصیل بھی مہیا کرائی گئی تھی۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ کیا وہ کاغذات ای ڈی آفس میں گم ہو گئے ہیں؟ اگر آپ چاہیں گے تو دوبارہ بھجوا دیا جائے گا۔ ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو لکھے خط میں سی بی آئی پر بھی سوال کھڑے کیے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ 2020 میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ششی کانت دوبے کی شکایت پر لوک پال نے ان کے والد شیبو سورین کی ملکیت کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کو دی تھی۔ جانچ کے دوران غیر قانونی طریقے سے سی بی آئی نے ان کی غیر منقولہ ملکیت کو بھی کھنگالا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ ای ڈی چاہے تو سی بی آئی سے رپورٹ لے سکتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔