ہیمنت بسوا سرما نے آسام کے وزیر اعلی کا حلف لیا، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہمنت بسوا سرما اور آج حلف اٹھانے والے تمام وزراء کو مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی ٹیم آسام کے ترقیاتی سفر کو مزید تیز کرے گی اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گی۔‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

گوہاٹی: آسام کے نومنتخب وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے پیر کو گوہاٹی میں ایک تقریب میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر جگدیش مکھی نے شنکردیو کلاکشیترا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہیمنت سرما کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو رہنما اصولوں کی وجہ سے وزیر اعلی کی حلف برداری کی تقریب میں مہمانوں کی ایک محدود تعداد ہی موجود تھی ۔ ہیمنت سرما کے ساتھ ، کابینہ کے 14 وزراء کو بھی عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

ہیمنت بسوا سرما نے ریاست کی سابقہ ​​بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی سربانند سونووال کی جگہ لی۔ بی جے پی نے اپنے اتحادیوں حلیف یو پی پی ایل اور اسام گن پریشد کے ساتھ مل کر 72 نشستیں حاصل کیں، جو 126 رکنی اسمبلی میں اکثریت کے لئے 64 کے جادوئی اعدادوشمار سے آٹھ زیادہ ہیں۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے نئے وزیر اعلی کے بطور حلف لینے پر ہمنت بسوا شرما کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "ہمنت بسوا شرما اور آج حلف اٹھانے والے تمام وزراء کو مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی ٹیم آسام کے ترقیاتی سفر کو مزید تیز کرے گی اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گی"۔ قابل ذکر ہے کہ ہیمنت بسوا شرما نے آج ریاست کے نئے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔

نریندرمودی نے پارٹی لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی سروانند سونوال کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ "میرے اہم ساتھی سروانند سونوال جی پچھلے پانچ سالوں میں ریاست کے لوگوں اور ترقی پسند انتظامیہ کے مرکز میں رہے ہیں۔ انہوں نے آسام کی ترقی اور ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں بے پناہ تعاون کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */