ہیمنت بسوا سرمانےانتخابی کمیشن کے پابندی کے حکم کو چیلنج کیا

آسام بی جےپی کے سینئررہنماہیمنت بسواسرما پر انتخابی کمیشن نے48 گھنٹے کی پابندی لگادی تھی جس کے خلاف انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

آسام کےوزیر اور بی جےپی کےسینئررہنما ہیمنت بسوا سرما نےالیکشن کمیشن کےذریعہ ان پر لگائی گئی 48 گھنٹے کی پابندی کےخلاف ہائی کورٹ کارخ کیاہے۔واضح رہےانتخابی کمیشن نے جمعہ کےروز سرماکو بوڈو لینڈ پیپلس فرنٹ (بی ڈی ایف)کےسربراہ موہیلاری کےخلاف مبینہ دھمکی بھرےبیان دینےکے معاملہ میں فوری طور پر انتخابی تشہیر کرنے پر 48 گھنٹے کی پابندی عائدکر دی تھی۔ سرما نے اس پابندی کے خلاف گوہاٹی ہائی کورٹ کارخ کیاہے۔

واضح رہےانتخابی کمیشن نےاپنےحکم میں کہا تھاکہ کمیشن ہیمنت سرما کے بیانات کی سخت الفاظ میں مزمت کرتا ہےاور دو اپریل سے48 گھنٹےکےلئےان پر عوامی جلسے کرنے ،ریلیاں نکالنے، روڈ شو کرنےاور انٹر ویو دینےپر پابندی لگاتا ہے۔ واضح رہےیہ پابندی 4 اپریل تک عائد رہےگی جبکہ آسام میں آ خری مرحلہ کےلئےہونے والےانتخابات کےلئےتشہیر کل یعنی4اپریل کو شام پانچ بجے بند ہو جائےگی۔


سرما نے انتخابی کمیشن کو جوجواب بھیجا ہےاس میں ں اپنےخلاف لگائے گئے الزامات کوخارج کردیا ہےجبکہ کمیشن نےکہاہے کہ وہ سرما کےجواب سے مطمعن نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */