بی جے پی اقتدار میں بے بس بیٹیاں خودکشی کرنے پر مجبور: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے لیڈر و اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عصمت دری اور قتل کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام وزیر اعلی کی پہلی ترجیح ’لو جہاد‘ مخالف قانون ہے

سنجے سنگھ، عام آدمی پارٹی لیڈر / تصویر آئی اے ایس ایس
سنجے سنگھ، عام آدمی پارٹی لیڈر / تصویر آئی اے ایس ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر و اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عصمت دری اور قتل کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام وزیر اعلی کی پہلی ترجیح ’لو جہاد‘ مخالف قانون ہے۔

سنجے سنگھ نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بیٹیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات عام ہوگئے ہیں لیکن یہ اور خوفناک ہو جاتا ہے جب چنمیا نند اور ہاتھرس واقعہ کے عصمت دری کے ملزمین کی حمایت میں حکومت کھڑی ہو جاتی ہے اور انصاف کی امید کھو چکی بیٹیاں موت کو گلے لگانے کو مجبور ہوتی ہیں۔


مرادآباد کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتنی پریشان رہی ہوگی وہ 15 سالہ بچی جس نے چھیڑ چھاڑ سے تنگ آگ کر اپنی جان دے دی۔ انہوں نے کہا کہ جب کانپور میں ایک بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے تب وہاں موجود پولیس اہلکار مبینہ طور سے تماشائی بنے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ تو خود پولیس والے بھی نہیں ہیں۔ کانپور میں ہی ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی واردات کو انجام دیا جاتا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ آزادی کے 73 سالوں میں ایسی ناکارہ حکومت نہیں دیکھی جہاں اس طرح جرائم پیشہ افراد گھوم رہے ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔