اترا کھنڈ میں ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ، سڑک پر کار سے ٹکر کے بعد مچی افرا تفری

حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کو محفوظ مقام پر بھیجا گیا۔ ہیلی کاپٹر میں پانچ مسافر، پائلٹ اور کو پائلٹ سوار تھے۔

<div class="paragraphs"><p>حادثے کا منظر۔ تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ANINewsUP">@ANINewsUP</a></p></div>

حادثے کا منظر۔ تصویر@ANINewsUP

user

قومی آواز بیورو

اتراکھنڈ میں آج ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ یہاں سڑک پر ایک ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس دوران سڑک پر موجود ایک کار سے ہیلی کاپٹر کی ٹکر ہو گئی۔ لینڈنگ کے وقت ہیلی کاپٹر میں 5 مسافر سوار تھے، اور اچھی بات یہ ہے کہ سبھی پوری طرح محفوظ ہیں۔ اس ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کا پچھلا حصہ کار پر گر گیا جس سے کار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اچانک ہوئے اس حادثے کے بعد جائے وقوع پر کافی افرا تفری مچ گئی۔

اتراکھنڈ کے اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر وی۔ مروگیشن نے معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ رُدر پریاگ ضلع کے گپت کاشی میں ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی لوگ محفوظ ہیں۔


حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کو محفوظ مقام پر بھیجا گیا۔ کرسٹل ایوی ایشن کمپنی کا یہ ہیلی کاپٹر بتایا جا رہا ہے۔ ہیلی کاپٹر نے بڑاسو ہیلی پیڈ سے کیدار ناتھ کے لیے اُڑان بھری تھی اور ٹیک آف ہوتے ہی سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ہیلی کاپٹر میں پانچ مسافر، پائلٹ اور کو پائلٹ سوار تھے۔ کو پائلٹ کو ہلکی چوٹ آنے کی خبر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینہ بھی کیدار ناتھ دھام میں لینڈنگ کے وقت ہیلی ایمبولنس حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ ہیلی ایمبولنس رشی کیش ایمس کا تھا، جوکہ رشی کیش سے کیدار ناتھ جا رہا تھا۔ وہیں گزشتہ 8 مئی کو ہی گنگوتری دھام جا رہا ایک ہیلی کاپٹر گنگ نانی کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس واقعہ میں پانچ خواتین سمیت چھ لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔