والدہ کے بیمار ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی احمدآباد پہنچے وزیر اعظم مودی، اسپتال میں کی عیادت

وزیر اعظم مودی سخت سیکورٹی کے درمیان اسپتال پہنچے، اپنی بیمار والدہ کی عیادت کی اور پھر وہاں سے چلے گئے۔ فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی اور ان کی والدہ ہیرا بین کی فائل تصویر&nbsp; / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم مودی اور ان کی والدہ ہیرا بین کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم مودی احمد آباد روانہ ہوئے اور اسپتال پہنچ کر والدہ کی عیادت کی۔ وزیر اعظم مودی سخت سیکورٹی کے درمیان اسپتال پہنچے اور پھر وہاں سے چلے گئے۔ دریں اثنا، ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کو طبیعت بگڑنے کے فوراً بعد 'یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر' میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال میں داخل ہونے کے کچھ دیر بعد اسپتال کی جانب سے ہیلتھ بلیٹن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ سو سالہ ہیرا بین مودی کی حالت مستحکم ہے۔


ادھر، ملک کے عوام اور لیڈروں نے بھی وزیر اعظم مودی کی والدہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی اس سلسلہ میں ٹویٹ کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’ماں اور بیٹے کے درمیان محبت لازوال اور انمول ہوتا ہے۔ مودی جی، اس مشکل وقت میں میری محبت اور حمایت آپ کے ساتھ ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔‘‘

وہیں، کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے بیمار ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اس گھڑی میں ہم سب اس کے ساتھ ہیں۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔‘‘

اب اسپتال کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی والدہ ہیرا بین کی صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ پوری طرح خطرے سے باہر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بروقت علاج کے باعث طبیعت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔