آسام میں زوردار آندھی-بارش کا قہر، آسمانی بجلی بھی گری، 8 افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 اپریل تک شمال مشرق کے اروناچل پردیش اور آسام-میگھالیہ میں زوردار سے بہت زوردار بارش ہو سکتی ہے۔

علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایک طرف ملک کی راجدھانی دہلی، اتر پردیش، راجستھان، بہار وغیرہ ریاستوں میں شدید گرمی سے لوگ بے حال ہیں، اور دوسری طرف آسام میں کئی مقامات پر بجلی گرنے اور زوردار آندھی و بارش نے قہر برپا کیا ہوا۔ آسام میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک دو بچوں سمیت کم از کم 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ آسام ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ایس ڈی ایم اے) کے مطابق جمعرات سے آسام کے کئی حصوں میں ’بوردوئسلا‘ نے حالات فکر انگیز بنا دیا۔ واضح رہے کہ آسام میں گرمیوں کے موسم میں آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش کو ’بوردوئسلا‘ کہا جاتا ہے۔

سرکاری بلیٹن کے مطابق آندھی اور بارش کے سبب جانی نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ کئی مکان بھی متاثر ہوئے اور جگہ جگہ درخت و بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ اے ایس ڈی ایم اے کے مطابق جمعہ کو ڈبروگڑھ میں زبردست آندھی کی وجہ سے چار لوگوں کی جان چلی گئی۔ ان میں 12 سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اتھارٹی نے کہا کہ برپیٹا ضلع میں جمعرات کو آندھی اور بارش کے سبب تین لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ گولپارہ ضلع میں 15 سال کے ایک بچے کی جان چلی گئی۔ بارش سے گزشتہ دو دنوں میں کم از کم 7378 مکان اور دیگر ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔


محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 اپریل تک شمال مشرق کے اروناچل پردیش اور آسام-میگھالیہ میں زوردار سے بہت زوردار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ 17 اپریل کو ناگالینڈ-منی پور-میزورم-تریپورہ میں بھی زوردار بارش ہونے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔