مہاراشٹر کے ناگپور میں شدید بارش سے تباہی، بیمار خاتون سمیت چار افراد ہلاک

ناگپور میں شدید بارشوں کے باعث امبازری جھیل پای سے پوری طرح سے بھر چکی ہے اور اس سے آس پاس کے نشیبی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے دیگر علاقے بھی زیر آب نظر آ رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>ناگپور میں بارشوں کے بعد سڑک کا منظور / آئی اے این ایس</p></div>

ناگپور میں بارشوں کے بعد سڑک کا منظور / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ناگپور: مہاراشٹر کے ناگپور میں جمعہ کی رات سے ہو رہی بارش نے شہر میں معمولات زندگی درہم برہم کر دئے ہیں۔ صرف 4 گھنٹے میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی اور شہر کے کئی رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات نے ناگپور اور آس پاس کے علاقوں میں اگلے کچھ وقت کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکولوں اور کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ ناگپور میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے ایک 53 سالہ خاتون سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کل کی موسلادھار بارش سے پانی جمع ہونے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آج ناگپور پہنچے اور بارش سے سب سے زیادہ متاثر امبازری جھیل کے کے علاقے کا دورہ کیا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے باہر سے دیکھنے کے بجائے گھروں کے اندر آ کر دیکھنے کا مطالبہ کیا۔ عوام کے مطالبے پر دیویندر فڑنویس نے کچھ گھروں کے اندر جا کر نقصان کا جائزہ لیا اور لوگوں کی شکایات سنیں۔


مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کی دیر رات ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق سیلاب کا پانی سریندر گڑھ کی رہائشی سندھیا دھورے (53) اور اس کی ماں سیابائی دھورے (72) کے گھر میں داخل ہو گیا۔ اس دوران دیگر رشتہ دار گھر سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن فالج کی شکار سندھیا دھورے کو گھر میں ہی رہ گئیں کیونکہ وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھیں۔

پولیس افسر نے بتایا، "سندھیا دھورے کمرے میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد ڈوب گئی۔ ایک ریسکیو ٹیم نے ہفتے کی صبح ان کی لاش برآمد کی۔‘‘ عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات 2 بجے سیلابی پانی 70 سالہ میرا بائی کپسوامی کے کمرے میں داخل ہوا، جو گٹی کھڈن میں اکیلی رہتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرابائی کی لاش کو رشتہ داروں نے صبح چھ بجے باہر نکالا۔


افسر کے مطابق، سنیچر کی شام کو دھنتولی تھانہ علاقے کے تحت پنچ شیل چوراہے کے قریب ایک 'نالے' سے ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ چوتھے معاملے میں ایودھیا نگر کے رہنے والے چائے بیچنے والے سنجے شنکر گڈیگاؤنکر (52) کی جمعہ کی درمیانی رات 3 بجے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کے احاطے میں ایک گڑھے میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ہفتہ. افسر نے بتایا کہ سنجے ایک رشتہ دار سے ملنے اسپتال آیا تھا۔ اجنی پولیس نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کر لیا ہے۔

گزشتہ چند گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے ناگپور کے بیشتر علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے بعد ایک اسکول کے 70 طلبہ سمیت 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث امبازری جھیل پوری طرح بھر گئی ہے۔ اس سے آس پاس کے نشیبی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے دیگر علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔