مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش

زرعی ماہرین کے مطابق یہ بارش فصلوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے بھی مفید ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطہ کے آٹھ اضلاع کے بیشتر حصوں میں جنوب مغربی مانسون کے آغاز کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر ندیاں اور نالے بھرےہوئے ہیں۔ڈویژنل کمشنر کے سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسطاً 21.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ مسلسل دوسرے دن ناندیڑ اور جالنا اضلاع میں بالترتیب 43.7 ملی میٹر اور 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو کہ اوسط سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد لاتور میں 21.9 ملی میٹر، ہنگولی میں 20 ملی میٹر، پربھنی میں 18.1 ملی میٹر، عثمان آباد میں 16.9 ملی میٹر، اورنگ آباد میں 13 ملی میٹر اور بیڈ میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ یکم جون سے اب تک اوسطاً 261 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ 134 فیصد اور 38 فیصد سالانہ ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ناندیڑ ضلع کے بھوکر تعلوکا کے بھوربھوشی گاؤں کی رہنے والی 14 سالہ عادلہ گنیواڈ نامی لڑکی کی شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ ضلع کے بیشتر علاقوں سے موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پانی جمع ہونے کے مسائل سامنے آئے ہیں۔


بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ناندیڑ کے قریب وشنو پوری ڈیم کے دو دروازے کھول دیے گئے ہیں۔مراٹھواڑہ خطہ کے ہنگولی، جالنا اور لاتور اضلاع میں بھی ایسی ہی بارش ہوئی۔

زرعی ماہرین کے مطابق یہ بارش فصلوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے بھی مفید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔