گردابی طوفان ‘نیوار’ کا اثر، تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش

ریلوے نے مضافاتی ای ایم یو ٹرین کی خدمات کے ساتھ ہی متعدد ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے اور ریاستی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

گردابی طوفان 'نیوار' کے سبب تمل ناڈو کے چنئی میٹروپولیس اور نواحی علاقوں سمیت متعدد علاقوں میں گزشتہ شام سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ چنئی اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور متعدد مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ سڑکیں پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آفات کے انتظام کی تربیت یافتہ کمانڈو سمیت ہزاروں پولس اہلکاروں کو ساحلی چنئی، کانشی پور، چینگلپیٹ، تریویلور اور کڈلور اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے طوفان سے متاثرہ 7 اضلاع میں چلنے والی بسوں کا آپریشن ردکردیا ہے۔ ریلوے نے مضافاتی ای ایم یو ٹرین کی خدمات کے ساتھ ہی متعدد ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔دریں اثناء، ریاستی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔


سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے چمبیرمبکم آبی ذخائر کے گیٹ کھولنے اور ادیار ندی کے کنارے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کسی وہاں سے منتقل کردیا گیا ہے۔

ملناڈو کا چنئی ایئرپورٹ گردابی طوفان نیوار کے پیش نظر آئندہ 12 گھنٹوں کے لیے بدھ کے روز شام سات بجے سے جمعرات کی صبح سات بجے تک بند کیا گیاہے اور اس دوران طیاروں کا آپریشن نہیں ہو سکے گا۔


اس کے ساتھ ہی 26 پروازوں کو رد کر دیا گیا جو کئی منازل کے لیے روانہ ہونے والی تیھں یا پھر ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی تھیں۔ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے افسران کے ساتھ ویڈیو۔کانفرنسنگ کے ذریعے سے فوری طور پر غور و خوض کیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔اس دوران تمام گھریلو، بین الاقوامی کارگو خدمات بند رہیں گی۔

جن پروازوں کو رد کیا گیا ہے، ان میں کُنور، کوجھی کوڈ، وجے واڑہ، تیروچی، تھوتھوکوڈی، بنگلور، منگلور اور ہبلی کی پروازیں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔