تمل ناڈو میں شدید بارش، کوئمبٹور اور نیل گری میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان

تمل ناڈو کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چار دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور سڑکوں پر سیلاب دکھائی دے رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>بارش کی علامتی تصویر</p></div>

بارش کی علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

چنئی: تمل ناڈو کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چار دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور سڑکوں پر سیلاب دکھائی دے رہا ہے۔ چنگالپٹو شہر سمیت آج بھی کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے کنور اور کوٹاگیری سمیت کئی مقامات پر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے ضلع نیل گری میں کوٹاگیری-میٹوپلائم اور کونور-میٹوپلائم سڑکوں پر ٹریفک کو درہم برہم کر دیا ہے۔ سڑکوں پر درخت گرنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ سڑکوں پر گرنے والے درختوں کو ہٹانے میں مصروف ہے۔ کم از کم دس مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو بچاؤ کاموں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران کلکٹر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیل گیری کے سیاحتی مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔


نیل گیری ماؤنٹین ریلوے خدمات 30 نومبر تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ریاستی وزیر سیاحت اور نیل گیری کے ایم پی نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ کوئمبٹور میں بھی موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ بارش کے دوران سیلابی پانی میں ایک نوجوان بہہ گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان کرامدائی میں ایک دوست کی شادی میں شرکت کے بعد کوٹاگیری واپس آ رہا تھا۔ نوجوان دو پہیہ گاڑی پر پل عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران وہ بہہ گیا۔ نوجوان کی موت ہو گئی۔

آج بھی تمل ناڈو کے لوگوں کو بارش سے کوئی راحت نظر نہیں آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 24 نومبر کے درمیان ریاست میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعہ) کو تروولور، رانی پیٹ اور کانچی پورم اضلاع کی طرف موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ میٹوپلائم میں 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 37 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد کیل کوٹاگیری اسٹیٹ میں 24 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔