مدھیہ پردیش میں مانسون کے فعال ہونے کی وجہ سے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش

آج آسمان ابر آلود ہونے کے ساتھ ہی ریاستی دارالحکومت بھوپال میں بوندا باندی جاری ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ آج تیز بارش کا امکان ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال مانسون کی وجہ سے بھوپال اور گوالیار ڈویژنوں کے بیشتر مقامات اور شہڈول، اجین، چمبل اور اندور ڈویژن کے اضلاع میں زبردست سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی، جبکہ ریاست میں باقی جگہوں پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست کے ریوا اور شہڈول ڈویژن کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوپال اور گوالیار ڈویژن کے اضلاع میں زیادہ تر مقامات پر اور شہڈول، اجین، چمبل اور اندور ڈویژن کے اضلاع اور ریوا کے اضلاع میں کئی مقامات جبل پور، ساگر اور ہوشنگ آباد ڈویژن کے کچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سنگرولی میں 12 سینٹی میٹر، بیجوری میں 9 سینٹی میٹر، ویر پور میں 8 سینٹی میٹر، دھر، سردار پور، خلچی پور، گوہر گنج میں 7 سینٹی میٹر، ہنومان میں 6 سینٹی میٹر، امرکنٹک، ترلا، ایشا گڑھ، پیٹلاواڈ میں 5 سینٹی میٹر، پچور، دیوسر، نوگاؤں، کوٹما، سنگرولی، جٹارا میں 12 سینٹی میٹر، منڈا اور بلہاری میں 4 سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے۔


محکمہ موسمیات نے ریوا، شہڈول، گوالیار اور چمبل ڈویژن کے بیشتر علاقوں اور بھوپال، اجین، ساگر ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق اندور، ہوشنگ آباد، اندور ڈویژن کے کچھ اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ ریوا اور شہڈول ڈویژنوں اور گونا، دتیا، شیو پوری، اشوک نگر، شیپورکلا، بھنڈ، دھر، اجین اور ودیشا کے اضلاع میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

آج آسمان ابر آلود ہونے کے ساتھ ہی ریاستی دارالحکومت بھوپال میں بوندا باندی جاری ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ آج تیز بارش کا امکان ہے۔ ہوا کی اوسط رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */