اتراکھنڈ میں آئندہ تین دنوں تک موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی

انتباہ کے مدنظر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے تمام مقامی باشندوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں، دریا، نالوں سے فاصلہ بناکر رکھیں اور محفوظ مقامات پر رہیں

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ میں 17 اکتوبر سے اگلے دو، تین دن تک چاردھام سمیت بیشتر پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کی وارننگ کے پیش نظر ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ، پولیس انتظامیہ اور تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (ایس ڈی آر ایف) نے اپنے اہلکاروں کو ریاست کے تمام حساس مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔

اس انتباہ کو مدنظر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے تمام مقامی باشندوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں، دریا، نالوں سے فاصلہ بناکر رکھیں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ مسافروں اور ریاست کا سفر کرنے والوں سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ موسم کی وارننگ کو مدنظر اپنے سفر کا پروگرام بنائیں اور جہاں تک ممکن ہو سفر کو ملتوی کرنے کی کوشش کریں۔


اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے ریاست میں بھاری بارش کے پیش نظر چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس سندھو سے فون پر ریاست کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو حساس مقامات پر ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔ جہاں بھی کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے، متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چار دھام یاترا کے راستے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور چار دھام یاتریوں اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔