دہلی-این سی آر میں پھر ہوئی جھماجھم بارش، حالات مزید بگڑنے کا اندیشہ، بے حال عوام فکر مند

اروند کیجریوال کی رہائش پر آج یمنا ندی میں آبی سطح اور سیلاب والے حالات کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سیلاب اور بارش سے ہونے والے بحران کو دور کرنے کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں شدید بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

دہلی میں یمنا ندی کی آبی سطح بھلے ہی کم ہونے لگی ہو، لیکن مصیبت فی الحال دور نہیں ہوئی ہے۔ دہلی-این سی آر میں ایک بار پھر ہفتہ کی شام زوردار بارش ہوئی۔ دہلی حکومت نے بھی اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ دہلی میں موسلادھار بارش سے حالات بگڑ سکتے ہیں۔ یعنی تازہ بارش کے بعد آبی جماؤ کا مسئلہ ایک بار پھر پیدا ہو سکتا ہے اور پہلے سے ہی بے حال عوام کی فکر مزید بڑھ گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش پر آج یمنا ندی میں آبی سطح اور سیلاب والے حالات کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سیلاب اور بارش سے ہونے والے بحران کو دور کرنے کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں دہلی کے سبھی 6 وزراء کو ایک ایک سیلاب متاثرہ علاقہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ طے کیا گیا ہے کہ ہر وزیر اپنے اپنے ضلاع میں باز آبادکاری اور راحتی کاموں کی دیکھ ریکھ کرے گا۔ اس کے علاوہ افسران کو سیلاب متاثرہ علاقوں کی رپورٹ متعلقہ وزیر کو دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔