دہلی میں رات بھر جھماجھم بارش، سڑکوں پر آبی جماؤ، کئی ریاستوں میں الرٹ جاری

اگلے 7 دنوں کے دوران مغربی ہمالیائی علاقے اور میدانی علاقوں میں گرج اور بجلی چمکنے کے ساتھ کئی مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ 3 اور 4 اگست کو سکم، بہار میں کچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کے بعد آبی جماؤ کا منظر۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘</p></div>

دہلی میں بارش کے بعد آبی جماؤ کا منظر۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘

user

قومی آواز بیورو

 ملک کے مختلف حصوں میں مانسون کی بارش جاری ہے۔ اس بارش نے کہیں راحت پہنچائی ہے تو کہیں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ راجدھانی دہلی میں بھی مانسون نے رفتار پکڑ لی ہے۔ ہفتہ کی رات سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے دہلی کا موسم خوشگوار بنا ہوا ہے۔ یہاں جے چوک، کیناٹ پلیس، منٹو برج، سروجنی نگر، ایمس اور پنچ کوئیاں راستے سمیت کئی علاقوں میں رات بھر تیز بارش ہوئی جس سے بھاری آبی جماؤ بھی ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے ایک دو دنوں کے دوران دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کو لے کر وارننگ جاری کی ہے۔ اتوار کو بھی راجدھانی میں بادل چھائے رہیں گے اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ دہلی میں اس وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس بنا ہوا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔


دوسری ریاستوں کی بات کی جائے تو 4-3 اگست کو میگھالیہ، اروناچل پردیش میں شدید بارش کے آثار ہیں۔ 3 سے 8 اگست کے دوران اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں کئی مقامات پر گرج، بجلی کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ 3 اور 4 اگست کو ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، بہار میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔

اگلے 7 دنوں کے دوران مغربی ہمالیائی علاقے اور میدانی علاقوں میں گرج اور بجلی چمکنے کے ساتھ کئی مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔ 5 اگست کو کیرالہ اور تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ 3 سے 8 اگست کے دوران تمل ناڈو، کیرالہ اور ماہے میں مختلف مقامات پر شدید بارش ہونے کے آثار ہیں۔


پہاڑی ریاستوں میں بھی بارش کا قہر جاری ہے۔ ہماچل پردیش میں مسلسل ہو رہی بارش سے کئی سڑکیں بند ہیں اور سیلاب جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اب دونوں ریاستوں کے لیے بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں 3 سے 8 اگست کے دوران ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش میں گرج کے ساتھ بارش ہونے اور بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ 4 سے 6 اگست کے دوران جموں و کشمیر، ہریانہ، مغربی اتر پردیش، پنجاب، مشرقی اتر پردیش، راجستھان میں بارش کا امکان ہے۔

5 سے 8 اگست کے دوران کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور ماہے میں بھاری بارش کے آثار ہیں۔ اگلے 5 دنوں کے دوران جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں تیز سطحی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس دوران کیرالہ اور ماہے، لکش دیپ، کرناٹک، رائل سیما، تلنگامہ میں کچھ مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ ایسے میں ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ 3 سے 7 اگست تک احتیاط برتیں اور خطرے والی جگہوں پر نہ جائیں۔