ہماچل پردیش میں زبردست بارش، قومی شاہراہ سمیت 53 سڑکیں بند

ہماچل پردیش کے زیادہ تر علاقوں میں مانسون کی زبردست بارش ہونے سے لوگوں کو حبس بھری گرمی سے راحت ملی لیکن ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند ہو گئیں، جس سے زندگی متاثر ہوئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

شملہ: ہماچل پردیش کے زیادہ تر علاقوں میں مانسون کی زبردست بارش ہونے سے جہاں درجہ حرارت میں ہلکی گراوٹ آئی ہے وہیں لوگوں کو حبس بھری گرمی سے راحت ملی ہے لیکن بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے ریاست میں متعدد جگہوں پر قومی اور ریاستی شاہراہوں اور رابطہ راستے بند ہوگئے ہیں جس سے زندگی متاثر ہوئی ہے۔

منڈی کے نزدیک چنڈی گڑھ۔منالی شاہراہ (این ایچ) پر تودہ گرنے سے یہ راستہ بند ہوگیا ہے۔ دونوں طرح گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں جن میں متعدد سیاح بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں تقریبا چار درجن سے زیادہ سڑکیں تودہ گرنے اور سیلاب کی وجہ سے ٹوٹنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔


پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے افسران نے بتایا کہ تودہ گرنے سے ریاست میں 53 سڑکیں آمدورفت کے لئے بند ہوگئی ہیں۔ ان میں سے 36سڑکیں منڈی علاقے اور 17 سڑکیں شملہ علاقے میں بند ہیں جہاں تک پہنچے میں پریشانی ہورہی ہے۔ حالانکہ انتظامیہ نے سڑکیں بحال کرنے کے لئے دن رات مشینیں لگا رکھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jul 2019, 9:10 PM
/* */