ممبئی سمیت مہاراشٹر کے 3 اضلاع میں طوفانی بارش کا خدشہ، الرٹ جاری

انتظامیہ کو چوکنا رہنے کی ہدایت، عروس البلاد میں 26 جولائی 2005 جیسے حالات کا خوف، شہری گھروں میں قید

فائل تصویر سوشل میڈیا
فائل تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی، تھانے، پونے سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ہے، دفتر موسمیات نے مقامی انتظامیہ کو ’آرینج الرٹ‘ جاری کیا تاکہ احتیاطی اقدامات وتدابیر کی جاسکیں۔ واضح رہے کہ 2005 میں 26 جولائی کو بھاری طوفانی بارش کی وجہ سے شہر میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی تھی اور بھاری جانی و مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

ممبئی کے ساتھ ساتھ پڑوسی رائے گڑھ ،رتنا گیری اور سندھودرگ میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ نوی ممبئی اور تھانے میں دوروز سے وقفہ وقفہ سے تیز ہواﺅں اور بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ممبئی ،تھانے اور نوی ممبئی میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسلادھاربارش کا امکان ظہار کیا گیا ہے ،دفتر موسمیات نے ہوشیار رہنے کی اور احتیاط برتنے کے لیے ’نارنگی ‘علامت ظاہرکی ہے تاکہ کسی بھی صورت حال کے لیے انتظامیہ تیار رہے ۔


ذرائع کے مطابق قریبی شہر پالگھر کے لیے سخت الرٹ جاری کیاگیا ہے ،جہاں دوروز قبل بھاری بارش کے ساتھ ہی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔دراصل جنوبی گجرات میں بحرعرب میں طوفان کی وجہ سے بھاری بارش کا امکان ہے ،اس کا اثر گجرات اور مہاراشٹر کی سرحد پر واقع پالگھر ،دہانو اور اور آس پاس کے علاقوں میں میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ہے جبکہ کہ ان علاقوں میں ماہی گیروں کو الرٹ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں سمندر میں نہ جائیں اور احتیاط برتیں کیونکہ کیونکہ تو یعنی کے دوران اونچی اونچی لہریں اٹھیں گی کی جو کہ تین سے چار میٹر سر بلند ہو گئی۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بھی بھی احتیاط کے طور پر نشیبی علاقوں میں صفائی ملازمین کو تعینات کر دیا ہے ،تاکہ طوفانی نئی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن فوری اقدامات کئے جا سکیں۔فی الحال ممبئی میں شہریوں کو مزید ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں،لیکن احتیاط برتنے کے لیے کہا گیا ہے۔


محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے ودربھ اور مراٹھواڑہ میں بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے ،جہاں گزشتہ دوروز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،کوکن خطہ میں بشمول ممبئی بھی طوفانی بارش کا امکان ہے ۔ایک نجی ادارہ اسکائی میٹ نے کہا ہے کہ ممبئی اور آس پاس کے علاقوںمیں بھاری بارش ہوگی ،جبکہ 26جولائی کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔سائن،ماہم ،ماٹونگا،اندھیری ،ملاڈاور دہیسر میں بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں ٹریفک بھی جام رہا۔ میونسپل کارپوریشن نے بھی موسلادھار بارش کی اطلاع دیتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کے لیے کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔