سی جی او کمپلکس میں زبردست آتشزدگی، سی آئی ایس ایف انسپکٹر کی موت

فائر بریگیڈ محکمہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی خبر انھیں صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ملی اور فوراً 24 گاڑیاں اس پر قابو کرنے کے لیے بھیج دی گئیں۔ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی دلی میں سی جی او کمپلکس میں واقع دین دیال انتودیہ بھون کی پانچویں منزل پر بدھ کی صبح اچانک آگ لگ جانے کے سبب اٹھنے والے دھوئیں میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک جوان کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ دھوئیں کے سبب انسپکٹر بے ہوش ہوگیا تھا، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ انہیں آگ لگنے کی اطلاع صبح 8 بجکر 34 منٹ پر ملی۔ اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ فائر بریگیڈ محکمے کے ڈپٹی چیف آفیسر سنیل چودھری نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن آ گ کو ٹھنڈا کرنے کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ انتودیہ بھون میں ماحولیات کی وزارت، اقلیتی وزارت، سماجی انصاف اور با اختیار بنانے سمیت کئی اہم دفاتر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔