بی ایس این ایل گودام میں لگی زبردست آگ، کروڑوں روپے کی ملکیت خاک

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم دنیش کمار سنگھ،پولیس ایس ایس پی اشوک کمار، سٹی مجسٹریٹ مع فورس موقعے پر پہنچے اور 6 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔

user

قومی آوازبیورو

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے شہر کوتوالی علاقے میں پیر کی علی الصبح بی ایس این ایل کے گودام میں لگی بھیانک آگ میں تقریباً 2 کروڑ روپئے کا سامان جل کر خاک ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کوتوالی علاقے کے ایشا پور محلے میں آج علی الصبح تقریباً تین بجے شارٹ سرکٹ سے بی ایس این ایل کے گودام میں آگ لگ گئی۔ دھیرے۔دھیرے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی لہروں کو دیکھ وہاں سورہے گارڈ نے پولیس اور محکمہ دمکل کو آتشزدگی کی اطلاع دی۔

دمکل کی سات گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو حاصل کیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایم دنیش کمار سنگھ،پولیس ایس ایس پی اشوک کمار، سٹی مجسٹریٹ مع فورس موقعے پر پہنچے اور تقریباً چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔آگ بجھانے کے لئے دمکل کی سات گاڑیاں موقع پر موجود تھیں جن میں سے دو کو وارانسی سے بلایا گیا تھا۔ بی ایس این ایل کے افسران کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں تقریباً دو کروڑ روپئے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔