دہلی میں گرمی کا قہر جاری ، ممبئی میں بارش کے بعد راحت

جہاں قومی راجدھانی دہلی میں گرمی نے پیر کے دن سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے وہیں ممبئی میں کل بارش نے جہاں راحت پہنچائی وہیں ہوائی سفر کرنے والوں کو تھوڑی پریشانی بھی ہوئی ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پیر کے دن ریکارڈ توڑنے کے بعد دہلی میں آج بھی دن کی شروعات زبر دست گرمی سے ہوئی ادھر ممبئی سے خبر آئی ہے کہ کل شام وہاں بہت اچھی بارش ہوئی ۔ ممبئی میں جہاں بارش سے لوگوں کو راحت ملی وہیں جہازوں کی پروازیں متاثر ہوئیں ۔ واضح رہے ممبئی کی بارش مشہور ہے اور کئی مرتبہ کئی کئی دنوں تک جاری رہتی ہے ۔
کل یعنی پیر کو دہلی صفدر جنگ میں واقع محکمہ موسمیات کے آفس میں دوپہر ڈھائی بجے درجہ حرارت 8ء44 ڈگری سیلیس پہنچ گیا تھا جو سال 2014 کے بعد جون میں یہاں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ اس طرح صفدر جنگ میں درجہ حرارت نے کم سے کم پانچ برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔دہلی میں پیر کے دن گرمی سے لوگوں کے پسینے چھوٹ گئے تھے اور درجہ حرارت پہلی مرتبہ 48 ڈگری سیلیس سے زیادہ پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی کے پالم علاقے میں واقع محکمہ موسمیات مرکز پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 48 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے آٹھ ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ یہ پالم میں اب تک درج سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ جون مہینے کا گزشتہ ریکارڈ 9 جون 2014 کو 8ء47 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔ پالم میں کم از کم درجہ حرارت 2ء30 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔

وہیں صفدر جنگ محکمہ موسمیات پر بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6ء45 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے چھ ڈگری زیادہ ہے۔ صفدر جنگ مرکز پر کم سے کم 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ سال 2009 سے اب تک جون مہینے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت نہیں درج کیا گیا تھا۔ اس مرکز پر ریکارڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 جون 1945 کو 7ء46 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔ دہلی کے لوگ گرمی سے پریشان ہیں اور وہ بارش کی دعائیں مانگ رہے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔