شمالی ہند میں لو جیسے حالات، شدید گرمی سے راحت کے آثار نہیں!

جنوب-مغرب میں مانسون کی تاخیر کی وجہ سے گذشتہ کچھ دنوں سے گرمی کا قہر جاری رہنے کی وجہ سے شمالی ہند میں لو جیسے حالات بن گئے ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں شدت درج کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جنوب-مغرب میں مانسون کی تاخیر کی وجہ سے گذشتہ کچھ دنوں سے گرمی کا قہر جاری رہنے کی وجہ سے شمالی ہند میں لو جیسے حالات بن گئے ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں شدت درج کی گئی۔

موسمیاتی مرکز کے مطابق شمالی ہند میں آئندہ تین دن تک بارش کے آثار نہیں ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مانسون میں ایک ہفتے کی تاخیر کی وجہ سے مغرب۔شمال میں مانسون کی آمد جولائی کے دوسرے ہفتے تک ہونے کا امکان ہے۔ چنڈی گڑھ سے دہلی تک علاقے میں صبح سے گرمی شدید رہی اور دن میں جھلسانے والی گرمی کا قہر جاری رہا جس کی وجہ سے چرندوپرند سمیت تمام جاندار دوپہر میں دھوپ سے بچتےنظرآئے۔ سڑکیں اور بازار سنسان رہے۔ شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری رہا۔


ہریانہ میں گرمی سے عوام بےحال رہے۔ گرمی کی وجہ سے بجلی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انبالہ، کرنال میں 41، حصار، روہتک، بھیوانی اور سرسہ میں درجہ حرارت 42 ڈگری سے بھی زیادہ رہا۔ دہلی میں درجہ حرارت 42 ڈگری، سری نگر میں 29 اور جموں میں 43 ڈگری سیلیس رہا۔

پنجاب میں بھی گرمی کا قہر بہ دستور جاری ہے عوام کو بجلی کے کٹنے اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ امرتسر میں درجہ حرارت 42، لدھیانہ، پٹیالہ، پٹھان کوٹ اور آدم پور میں 41، حلوارہ میں 40 اور بٹھنڈا میں درجہ حرارت42 ڈگری رہا۔


جنوب۔مغرب مانسون کے ہماچل پردیش میں جولائی کے پہلے ہفتے میں دستک دینے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیاتی کے ہیڈکوارٹر کے مطابق مانسون پانچ جولائی تک ریاست میں پہنچے گا۔ اس بار ریاست میں مانسون کی بارش معمول کے مطابق رہے گی۔ ریاست میں 10 جولائی تک معمول کی بارش ہونے کی پیش گوئی ہے اور جولائی سے بادل جھماجھم برسیں گے۔

ریاست میں مطلع صاف رہا۔ دھوپ نکلنے سے درجہ حرارت میں دو ڈگری کا اضافہ ہوا ۔ موسمیاتی سائنس مرکز شملہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ ا س مرتبہ ابھی تک ریاست میں بہت کم بارش ہوئی ہے۔ محض 35 فیصد بارش ہوئی ہے جبکہ گذشتہ سال 75 فیصد بارش ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں مانسون معمول سے کم بارش رہنے کا امکان ہے لیکن بعد میں رفتار پکڑے گا۔


ریاست میں موسم صاف رہنے کی وجہ سے درجہ حرار ت میں اضافہ ہوا ہے۔ اونا میں زیادہ تر درجہ حرارت 42، بلاس پور 38، کانگڑا 38، ڈلہوزی 34، سُندر نگر 37، بُھنتر 35، ناہن 34، دھرم شالا 30، سولن 32، شملہ 27، کلپا 24 اور کیلانگ میں 21 ڈگری سیلسیس درج ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Jun 2019, 9:10 AM