عمر عبداللہ پر ’پی ایس اے‘ لگائے جانے کے خلاف عرضی پر سماعت 5 مارچ کو

سارا عبداللہ پائلٹ نے 10 فروری کو عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کرتے ہوئے اپنےبھائی عمر عبداللہ کو جے کےپی ایس اے-1978 کے تحت حراست میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کی شہری سلامتی قانون (پی ایس اے) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی ان کی بہن سارا عبداللہ پائلٹ کی عرضی پر 5 مارچ کو سماعت کرے گی۔سارا پائلٹ نے حبس بیجا کی عرضی دائر کی ہے۔

سالسیٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ کے سامنے سارا پائلٹ کی عرضی پر جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے اعلی ترین عدالت کے ایک سابقہ فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حراست میں رکھنے کے معاملے میں عرضی گزاروں کو پہلے ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ 5 مارچ کو اس کی سماعت کرے گا۔


سارا عبداللہ پائلٹ نے 10 فروری کو اعلی ترین عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے اپنےبھائی عمر عبداللہ کو جے کےپی ایس اے۔1978 کے تحت حراست میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ بنچ نے گزشتہ 14 فروری کو عرضی کی سماعت کرتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔