بہار میں پلوں کے ’ہیلتھ کارڈ‘ بنائے جانے کا منصوبہ

نندکشور یادو نے مزید کہا کہ پل تعمیر ہونے سے ندیوں کا بہاؤ متاثر نہ ہو اس کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلوں کی مرمت کے لئے انجینئروں کو تربیت دینے پر حکومت غور کر رہی ہے۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار میں اب ہر ایک پل (برج) کا ہیتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پلوں کو مضبوط بنانے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے بھی ایک پالیسی بنائی جائے گی۔ محکمہ سڑک و تعمیر کے وزیر نند کشور یادو نے ہفتہ کو آئی اے این ایس کو بتایا کہ ریاست میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے ’مینٹیننس پالیسی‘ بنائی گئی ہے، جس کے تحت سرکاری، ضلع اور دیہی سڑکوں کی تعمیر بہتر طریقہ سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے ساتھ ہی ان کی دیکھ بھال کے لئے بھی معاہدہ کیا جاتا ہے، جس کے تحت سات برسوں تک سڑکوں کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری متعلقہ کمپنی کی ہوتی ہے۔


نند کشور یادو نے کہا کہ حکومت اب جلد ہی پلوں کے لئے ایسی ہی پالیسی بنانے پر غور کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی جمعہ کے روز ’بڑےپلوں‘ کے حوالہ سے منعقد ہونے والی ایک ورکشاپ میں شرکت کی اور پلوں کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے اس ضمن میں ڈیڈیکیٹڈ ونگ بنانے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’بہار میں پلوں کی دیکھ بھال کے لئے برج منجیمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔ اس کے ذریعے تمام پولوں کا آڈیٹ کرایا جائے گا، تاکہ معلوم ہو سکے کہ پل کس طرح سے زیادہ وقت تک برقرار رہ سکیں گے۔ ندیوں پر بنے بڑے پلوں کی حفاظت کے لئے پانی کے اندر معائنہ کرنے پر زور دیا جائے گا۔ ہر ایک پل کا ہیلتھ کارڈ تیار کیا جائے گا۔‘‘


نندکشور یادو نے مزید کہا کہ پل تعمیر ہونے سے ندیوں کا بہاؤ متاثر نہ ہو اس کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلوں کی مرمت کے لئے انجینئروں کو تربیت دینے پر حکومت غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ منٹیننس کو بھی عوامی شکایت ازالہ قانون کے تحت لایا جائے گا جس سے عام لوگ بھی خراب سڑکوں کی شکایت کر سکیں گے اور اس پر کام بھی طے شدہ وقت کے اندر ہو سکے گا۔ ‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔