ہندوستان میں انسداد غریبی پروگراموں کو مضبوط کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ

گلبرٹ مہاراشٹر سے شروع ہوئے اس دورہ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، مویشی پروری، ڈیری اینڈ فشریز کے وزیر گری راج سنگھ اور نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار سے ملاقات کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: اقوام متحدہ بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ کے صدر گلبرٹ ایف ہونگبو ہندوستان کے دیہی علاقوں میں غریبی کے خاتمہ پروگراموں میں تعاون کے لئے سینئر لیڈروں اور حکام سے ملاقات اور کئی مقامات کا دورہ کریں گے۔

زرعی ترقیاتی فنڈ نے پیر کو یہاں بتایا کہ گلبرٹ کل مہاراشٹر سے شروع ہوئے اس دورہ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، دیہی ترقی اور کسان کی فلاح و بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر، مویشی پروری، ڈیری اینڈ فشریز کے وزیر گری راج سنگھ اور نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار سے ملاقات کریں گے۔سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے دوران گلبرٹ دیہی علاقوں میں زرعی ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے چل رہے غریبی خاتمہ پروگراموں کو مضبوط کرنے پر بات چیت کریں گے۔ وہ پورے ہفتہ ہندوستان کے دورہ پر رہیں گے۔ ان کے ساتھ ایک وفد بھی ہے۔


گلبرٹ کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور فوڈ سیکورٹی نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق پروگراموں کا جائزہ لیں گے۔ فنڈ کے تعاون سے دس لاکھ سے زیادہ دیہی خواتین کو اقتصادی طورپر طاقتور بنایا جاچکا ہے۔

فنڈ کا خیال ہے کہ ہندستانی معیشت درمیان آمدنی طبقہ کی سطح حاصل کرچکی ہے لیکن غریبی کا خاتمہ ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ملک میں خوراک کی کافی پیداوار کے باوجود دیہی کنبے کئی سنگین چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کنبوں کی آمدنی میں اضافہ، غذائیت سے پر خوراک اور آب و ہوامیں تبدیلی کے خطروں سے نپٹنا چیلنج بنتا جارہا ہے۔


گلبرٹ نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطروں کا سامنا کرنے والے ممالک میں ہندوستان بھی ایک ہے۔ ہندوستان اور اقوام متحدہ کو دیہی برادری کو بااختیار بنانے کے لئے آپسی تعاون کرنا چاہیے۔ دیہی ترقیادتی فنڈ ہندستان میں چھوٹے کسانوں کو اقتصادی اور سماجی طورپر طاقتور بنانے کے لئے پرعزم ہے جس سے وہ آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے ہورہی ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرسکیں۔

ملک میں فی الحال زرعی ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے سات پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ ان کا مقصد کسانوں کی آمدنی بڑھانا، بازار پہنچ، مالیاتی خدمات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مطابق فصل اور خوراک کو غذائیت سے پر بنانا ہے۔ 1979کے بعد سے زرعی ترقیاتی فنڈ ہندوستان میں 30دیہی پروجیکٹوں میں 1.28 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔ ان سے 52سے لاکھ کنبوں کو فائدہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔