’وہ کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے ہیں تحریک‘، راہل گاندھی نے منموہن سنگھ کو سالگرہ کی دی مبارکباد

منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ان کے اور کروڑوں ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔

منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی ہے۔ ملک کی ترقی میں منموہن سنگھ کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ہندوستان کے بہترین سیاست دانوں میں سے ایک ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ ان کی عاجزی، لگن اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لیے وہ ایک مثال ہیں۔‘‘

منموہن سنگھ کو اپنے لیے تحریک قرار دیتے ہوئے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’وہ میرے اور کروڑوں ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ میں ان کی اچھی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔"


دوسری جانب منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا، "سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ مبارک۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی دعا۔" واضح رہے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنی اقتصادی پالیسیوں کے لئے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا شمار پوری دنیا کے چند بڑے رہنماؤں میں ہوتا ہے اور ان کو عالمی دنیا میں بہت احترام کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔