بی جے پی کی نفرت کی سیاست ملک کے لئے نقصاندہ: راہل

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ بھی یہی مانتے ہیں کہ بی جے پی کی نفرت سے بھری سیاست ملک کے لئے زبردست نقصاندہ ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی مستقل عوام کے مدوں کو اٹھا تےرہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں نفرت کی سیاست چلتی رہے گی ، ہندوستانی کو ہندوستانی سے لڑایا جاتا رہے گا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں نفرت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت والی سیاست کو صرف بھائی چارہ سے شکست دی جاسکتی ہے مسٹر گاندھی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’میں بھی یہی مانتا ہوں کہ بی جے پی کی نفرت سے بھری سیاست ملک کے لئے نقصاندہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ یہ نفرت ہی بے روزگاری کے لئے بھی ذمہ دار ہے ملکی اور غیرملکی صنعت بغیر سماجی امن و سکون کے نہیں چل سکتی روز اپنے آس پاس بڑھتی نفرت کو بھائی چار ہ سے شکست دیں گے۔ کیا آپ ہمارے ساتھ ہیں۔


انہوں نے کہاکہ ملک میں صنعتی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے لئے بھائی چارہ ضروری ہے اور نفرت کی سیاست کو شکست دیکر ہی بھائی چارے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔