ہریانہ کی مشہور ڈانسر سپنا چودھری پر دھوکہ دہی کا الزام، لکھنؤ کی عدالت میں خود سپردگی

ہریانوی رقاصہ اور اداکارہ سپنا چودھری نے لکھنؤ کی عدالت میں خودسپردگی کر دی۔ تاہم کچھ دیر بعد عدالت نے ان کے وارنٹ واپس لے کر انہیں حراست سے آزاد کر دیا

مشہور ہریانہ ڈانسر سپنا چودھری / Getty Images
مشہور ہریانہ ڈانسر سپنا چودھری / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: مشہور ہریانوی رقاصہ اور اداکارہ سپنا چودھری نے پیر کے روز لکھنؤ کی ’اے سی جے ایم‘ عدالت میں خودسپردگی کر دی۔ دھوکہ دہی کے ایک معاملہ میں عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے تھے، جس کے بعد وہ آج عدالت پہنچیں۔ تاہم سرینڈر کے فوری بعد عدالت نے سپنا چودھری کے وارنٹ واپس لے لیے اور انہیں رہا کرنے کا حکم سنا دیا۔

سپنا چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے ’ڈانس شو‘ کے لیے پیسے لیے لیکن وہ شو کے لیے نہیں پہنچیں۔ اس معاملے میں میکرز نے نے سپنا کے خلاف آشیانہ پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا۔ یہ معاملہ 13 اکتوبر 2018 کا ہے، اس وقت ؎سپنا چودھری کا شو آشیانہ کے ایک پرائیویٹ کلب میں منعقد کرایا گیا تھا۔ شو کے ٹکٹ آن لائن اور آف لائن فروخت کیے گئے تھے۔


سپنا کو دوپہر تین بجے پروگرام میں آنا تھا اور رات دس بجے تک پروگرام چلنا تھا۔ سپنا چودھری کے شو کا اہتمام جنید احمد، نوین شرما، امت پانڈے، رتناکر اپادھیائے اور پہل انسٹی ٹیوٹ کے ایواد علی نے کیا تھا۔ لیکن وہ اس شو تک نہیں پہنچ پائیں۔ سپنا کو دیکھنے کی حسرت میں آنے والے ہزاروں تماشائی اس بات پر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

تماشائیوں نے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس دوران حاضرین نے منتظمین پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا اور زبردست توڑ پھوڑ کی۔ موقع پر پہنچنے والے پولیس انتظامیہ کے اہلکاروں نے لوگوں کو سمجھایا اور پرسکول کرایا۔ اس کے بعد منتظمین کی جانب سے یہ مقدمہ درج کرایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔