ہریانہ: فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو کار نے روندا، 5 ہلاک، 9 زخمی

حصار کے پولس افسر نے بتایا کہ بے قابو کار جندل پل کے فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو کچلتے ہوئے پل سے نیچے جا گری، زخمی مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہریانہ کے حصار ضلع میں ہوئے دردناک سڑک حادثہ میں 5 مزدوروں کی موت واقع ہو گئی اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ مزدور فلائی اوور کی مرمت کا کام کرنے کے بعد گزشتہ رات فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔ اسی دوران سو رہے مزدوروں پر ڈرائیور نے کار چڑھا دی۔ مزدوروں کو کچلنے کے بعد گاڑی 70 فٹ اونچے پل سے نیچے جاری گری۔ پل پر ہوئے حادثہ کے بعد ایک دیگر کار سڑک پر پھیلے تیل کی وجہ سے تیل ڈرموں اور مرمت کے لئے کھڑی مشین سے جا ٹکرائی۔

حادثے کی معلومات حاصل ہونے کے بعد موقع پر پہنچی پولس نے زخمی مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرایا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولس نے بتایا کہ یہ حادثہ رات تقریباً 2 بجے ہوا۔ پولس افسر نے بتایا کہ بے قابو کار پہلے جندل پل پر سو رہے مزدوروں کو کچلا اور پھر نیچے جا گری، اس حادثہ میں کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔

اس حادثے میں جن لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، ان میں زیادہ تر بہار کے رہنے والے تھے۔ فی الحال پولس نے کیس درج کر لیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */