سردیوں کی وجہ سےہریانہ کے اسکول یکم جنوری سے 15 جنوری تک بند رہیں گے

ہریانہ میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور حکومت نے  یکم سے 15 جنوری تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہےاس تعلق سے محکمہ تعلیم کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہریانہ کی منوہر لال کھٹر حکومت نے ریاست میں اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں یکم سے 15 جنوری تک اسکولوں میں تعطیلات ہوں گی۔ اسکول 16 جنوری سے کھلیں گے۔ ہریانہ کے محکمہ تعلیم نے ریاست کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ فاؤنڈمنٹل آفیسرز اور بلاک ایجوکیشن آفیسرز کو ایک خط جاری کیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہر سال سردیوں میں ہریانہ حکومت کی جانب سے اسکولوں میں 15 دن کی چھٹیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں ہریانہ حکومت نے ایک خط جاری کر کے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ خط کے مطابق ریاست کے تمام اضلاع کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیلات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گی۔ اسکول 15 دن تک بند رہیں گے۔


واضح رہے  کہ ریاست میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث میدانی علاقوں میں درجہ حرارت گرنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی لوگوں کو پریشان کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی اسموگ نے ​​بھی لوگوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ریاست میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ہریانہ حکومت نے 2024 کے لیے چھٹیوں کا کیلنڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق ریاست کے ملازمین ایک سال میں 127 چھٹیاں حاصل کر سکیں گے۔ اس میں 52 اتوار اور 52 ہفتہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملازمین 14 میں سے 3 اختیاری چھٹیاں لے سکیں گے۔ سال بھر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن چیف سکریٹری سنجیو کوشل نے جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔