ہریانہ: گولڈی براڑ اور لارنس بشنوئی کے 6 گرگوں کو عدالت نے سنائی سزا، بھگتنی ہوگی 5 سال کی قید

ضلع اینڈ سیشن جج وانی گوپال شرما نے سنجے عرف سنجو، ابھے وکرم جیت عرف وکی، وکرم، راجیش عرف روی اور ہیرا سنگھ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی۔

<div class="paragraphs"><p>لارنس بشنوئی</p></div>

لارنس بشنوئی

user

قومی آوازبیورو

سرسا کے ضلع اینڈ سیشن کورٹ نے ایک کاروباری سے پچاس لاکھ روپے کی رنگداری مانگنے اور گھر پر فائرنگ کرنے کے معاملے میں گینگسٹر گولڈی براڑ اور لارنس بشنوئی کے چھ گرگوں کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ ان سبھی کو عدالت نے پانچ سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ پولیس نے ان سبھی کے پاس سے تین غیر قانونی پستول اور 26 کارتوس برآمد کیے تھے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق 5 فروری 2022 کو بی بلاک باشندہ کاروباری ستیش اروڑا کے گھر پر اسکوٹر سوار تین نوجوانوں نے فائرنگ کر دی تھی۔ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ گھر کی دیوار پر گولی کا نشان اور گرا ہوا کھوکھا بھی برآمد ہوا۔ اس کے بعد پولیس کو خبر دی گئی۔ پولیس نے نامعلوم اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ 7 فروری کو کاروباری نے پولیس کو بتایا کہ 6 فروری کو ان کے موبائل پر ایک کال آئی۔ فون کرنے والے نے کہا کہ وہ گینگسٹر گولڈی براڑ اور لارنس بشنوئی گینگ کا شوٹر ہے۔ 50 لاکھ روپے کا انتظام کرو، نہیں تو تمھیں اور تمھارے بچوں کو مار ڈالیں گے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بعد میں سنجے عرف سنجو، ابھے، وکرم جیت عرف وکی، وکرم، راجیش عرف روی اور ہیرا سنگھ کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ ملزم سگنل ایپ کے ذریعہ گینگسٹر گولڈی براڑ اور لارنس بشنوئی کے رابطے میں تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے تین ناجائز پستول اور 26 کارتوس برآمد کیے۔ اس معاملے میں جمعہ کو ضلع اینڈ سیشن جج وانی گوپال شرما نے سنجے عرف سنجو، ابھے وکرم جیت عرف وکی، وکرم، راجیش عرف روی اور ہیرا سنگھ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے وکرم، وکرم جیت اور ہیرا پر 45 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔