ہریانہ کے کروکشیتر میں دو کاروں میں خوفناک ٹکر، 5 لوگوں کی موت، 5 شدید زخمی

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پیر کی صبح کروکشیتر-کیتھل روڈ پر پیش آیا۔ دونوں کاروں کی کھڑکیوں کو کاٹ کر اندر بیٹھے 10 لوگوں کو باہر نکالا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہریانہ کے کروکشیتر میں پیر کی صبح خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ کروکشیتر-کیتھل روڈ پر تیز رفتار ٹاٹا ہیریئر اور ماروتی سوئفٹ میں زوردار ٹکر ہو گئی۔ اس میں 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 5 دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ تیز رفتار کی وجہ سے ہوا۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں کاروں کے پرخچے اڑ گئے۔ آس پاس کے لوگ فوراً موقع پر پہنچے اور دونوں کاروں کی کھڑکیوں کو کاٹ کر اندر بیٹھے 10 لوگوں کو باہر نکالا۔ ان میں پانچ لوگوں کی جان جا چکی تھی۔


سبھی مہلوکین ماروتی سوئفٹ کار میں ہی سوار تھے جو یمنا نگر کے رہنے والے تھے۔ یہ سبھی ماتا کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور پانچوں لاشوں کو قبضے میں لے کر ایل این جے پی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پیر کی صبح ہوا۔ کیتھل ضلع کے پب ناوا گاؤں کے سابق سرپنچ رام پال کے بھائی رشی اپنی اہلیہ لیلا، بھابھی سنتوش اور رشتہ دار پروین ٹاٹا کی ہیریئر گاڑی میں سوار ہوکر امبالہ جا رہے تھے۔ دوسری طرف سے یمنا نگر کی ماروتی سوئفٹ کار میں 6 لوگ سوار تھے، کروکشیتر-کیتھل روڈ پر گھراڈسی گاؤں کے قریب یہ حادثہ ہوا۔


حادثہ کے دوران دونوں کاروں کی رفتار کافی تیز تھی۔ ٹکر لگتے ہی دونوں کاروں کا آگے والا حصہ بُری طرح سے تباہ ہو گیا۔ اس میں ماروتی سوئفٹ میں سوار 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، چھٹے شخص کی حالت نازک ہے۔ دوسری طرف ٹاٹا ہیریئر پر سوار سبھی چار لوگوں کی حالت بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹا ہیریئر پر سوار رشی کی اہلیہ لیلا کا کچھ دن پہلے آپریشن ہوا تھا۔ وہ دیگر اہل خانہ کے ساتھ اہلیہ کی دوائی لینے مُولانا امبالہ جا رہا تھا۔

ماروتی سوئفٹ کار پر سوار لوگ یمنا نگر کے ببوکا علاقے کے رہنے والے تھے۔ مہلوکین میں کار ڈرائیور پروین، بال کشن، ارمیلا، سمن شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ان لوگوں کے ساتھ سوار 18 سال کی لڑکی ونشیکا سنگین طور پر زخمی ہیں۔ وہیں ٹاٹا ہیریئر پر سوار سنتوش، لیلا دیوی، رشی پال اور پروین زخمی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔