ہاردک پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک، کہا- ’آگے کی لڑائی ساتھ مل کر لڑیں گے‘

25 سالہ ہاردک پٹیل کی شادی کنجل کے ساتھ سریندر نگر کے دگسر گاؤں کے ایک مندر میں ہوئی، شادی میں خاندان کے لوگوں کو ہی شامل کیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

احمد آباد: پاٹیدار آرکشن آندولن سمیتی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل آج منگیتر اور بچپن کی دوست كنجل پاریکھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شادی سے متعلق رسم کل سے ان کے آبائی شہر آحمدآباد کے ویرم گام کے جھالاواڑی سوسائٹی واقع رہائش گاہ پر شروع ہوگئی تھی۔ آج یہیں سے بارات نکلی۔ 25 سالہ ہاردک پٹیل کی شادی کنجل کے ساتھ سریندر نگر کے دگسر گاؤں کے ایک مندر میں ہوئی۔ شادی میں خاندان کے لوگوں کو ہی شامل کیا گیا تھا۔

کنجل کا آبائی گاؤں دگسر میں ہے اور ان کا پورا کنبہ سورت میں رہتا ہے۔ دونوں کی منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی۔ ہاردک شادی کے بعد بیوی کے ساتھ میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ لو کم ارینج میرج ہے یعنی دونوں میں پہلے معاشقہ ہوا اور چھپ چھپ کر ملنے کا سلسلہ اور پھر گھروالوں کی رضامندی سے دونوں کی شادی ہوگئی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت دونوں برابر ہوتے ہیں۔ ہاردک پٹیل نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر لوگوں کے حقوق کے لئے لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وہ اکیلے تھے اور اب دونوں ساتھ مل کر اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ ہارک پٹیل نے کہا کہ وہ ایک بھولے انسان ہیں اور بھولے (شنکر) کے بھگت بھی ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔