حلال مصنوعات تنازعہ: لوگوں کا پیٹ نوکریوں سے بھرے گا، مندر کا گھنٹہ بجانے سے نہیں، تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ لوگوں کا پیٹ نوکریاں دینے سے بھرے گا، ترقی کرنے سے بھرے گا۔ مندر مسجد کرنے اور مندر میں گھنٹہ بجانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا

<div class="paragraphs"><p>نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے یوپی کی طرز پر بہار میں حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی لگانے کے مطالبے پر بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ لوگوں کا پیٹ نوکریاں دینے سے بھرے گا، ترقی کرنے سے بھرے گا۔ مندر مسجد کرنے اور مندر میں گھنٹہ بجانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

جب پٹنہ میں صحافیوں نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کے بارے میں پوچھا تو تیجسوی نے کہا کہ یہ لوگ صرف ہندو اور مسلمان کرتے ہیں، ان میں اور ہم میں یہی فرق ہے۔ جب ہم روزگار اور ترقی کی بات کرتے ہیں تو وہ ہندو مسلم، مندر مسجد کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف ہندو مسلم پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ یوپی سے لوگ روزگار کے حصول کے لیے بہار آ رہے ہیں۔


دراصل مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ایک خط لکھ کر بہار میں حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے یوپی کی طرح بہار میں بھی حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ خدشہ بے بنیاد نہیں کہ حلال سرٹیفیکیشن اور کاروبار کے پیچھے کوئی بڑی سازش ہے۔ ہندوستان جیسی سیکولر جمہوریت میں حلال کاروبار نہ صرف آئین کے خلاف ہے بلکہ غداری بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔