ماریشس میں ایچ اے ایل کے ہیلی کاپٹروں نے 600 لوگوں کی زندگی بچائی

ماریشس میں جاپانی جہاز کے تیل کے اخراج سے لوگوں کو بچانے اور دیگر راحتی کاموں کے لئے بھیجے گئے ایچ اے ایل کے جدید ہیلی کاپٹر دھرو اور چیتک نے اب تک 600 لوگوں کو محفوظ باہر نکال لیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: ماریشس میں جاپانی جہاز کے تیل کے اخراج سے لوگو ں کو بچانے اور دیگر راحتی کاموں کے لئے بھیجے گئے ہندستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے جدید ہیلی کاپٹر دھرو اور چیتک نے اب تک 600 لوگوں کو محفوظ باہر نکال لیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ جاپان کی کمپنی ناگشیکی شپنگ لمیٹڈ کا یہ جہاز مرچنٹ ویسل (ایم وی) واکا شیو چین میں واقع تیانجن بندرہ سے برازیل کی طرف جارہا تھا لیکن 25جولائی کی شام کو یہ سمندر میں کورل ریف سے ٹکرا گیا تھا۔ اس جہاز میں ایندھن بھرا ہوا تھا۔ جہاز کے ٹکراجانے سے سمندر میں بڑی مقدار میں تیل پھیل گیا ہے۔


ایچ اے ایل کے چیف منیجمنگ ڈائرکٹر آر مادھون نے کہا کہ وقت آنے پر دھرو ہیلی کاپٹر نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔ راحت وبچاو کاموں میں ہمارے ہیلی کاپٹرو ں کا استعمال پہلے بھی کیا جاتا رہا ہے۔

مسٹر مادھون نے ہندستانی فضائیہ، ہندستانی ساحل محافظ دستہ اور ماریشس کی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایچ اے ایل کے ہیلی کاپٹرو ں نے صبح سویرے سے لیکر شام تک پرواز کی جب تک تمام لوگوں کو بچانہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اب تک ایچ اے ایل کی طرف سے راحت و بچاو مہمات کے تحت 210کارگو اور 270ونچ مہم چلائی گئی ہیں۔

ایچ اے ایل کے ہیلی کاپٹروں نے اب تک 110گھنٹوں سے زیادہ وقت تک پرواز کرنے کے ساتھ ہی ایم وی واکاشیوجہاز سے تقریباً 600لوگوں کو محفوظ باہر نکالا ہے۔ جہاز سے تیل کے اخراج کی وجہ سے بڑے پیمانہ پر ماحولیات کو نقصان ہوا ہے۔ یہ حادثہ جہاں ہوا ہے وہاں نزدیک میں کئی سیاحتی مقام بھی ہیں۔ اس حادثہ کے پیش نظر ماریشس نے ماحولیات سے متعلق ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔