حج 2023: پہلی بار کنور اور کوزیکوڈ سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی حج پروازوں کی تیاری، 4 جون کو پہلا دستہ ہوگا روانہ

جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کیرالہ کے دو شہروں کے لیے سرکار کے ذریعہ لگائی گئی بولی جیتنے کے بعد یہ پہلی بار ہے جب ایئر انڈیا ایکسپریس حج خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایئر انڈیا ایکسپریس 4 جون سے کنور اور کوزیکوڈ سے حج کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔ جمعہ کے روز جاری ایک نوٹیفکیشن میں ایئرلائن نے کہا کہ حج چارٹر دو مراحل میں پورا کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں یہ کوزیکوڈ سے 44 پروازوں اور کنور سے 13 پروازوں کو جدہ کے لیے روانہ کرے گا۔ ایئرلائن کا 8236 حج مسافروں کو منزل تک پہنچانے کا ارادہ ہے۔ دوسرے مرحلہ میں ایئرلائن مدینہ سے کوزیکوڈ کے لیے 44 پروازوں اور مدینہ سے کنور کے لیے 13 پروازوں کا انتظام کرے گی۔

جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کیرالہ کے دو شہروں کے لیے سرکار کے ذریعہ لگائی گئی بولی جیتنے کے بعد یہ پہلی بار ہے جب ایئرلائن حج خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہے۔ ایئرلائن نے بزرگ عازمین حج کے لیے اپنے بورڈنگ پاس لے جانے کے لیے کلر-کوڈیڈ پاؤچ اور چمکیلے رنگ کے سامان ٹیگ پیش کیے ہیں تاکہ آسانی سے شناخت کی جا سکے اور سامان کو غلط طریقے سے سنبھالنے سے روکا جا سکے۔ واپسی کے دوران ایئرلائن اپنی پروازوں میں آبِ زم زم رکھنے کا بھی انتظام کرے گی اور اسے کوزیکوڈ اور کنور ہوائی اڈوں پر رکھے گی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہاں پہنچنے پر ہر عازم حج کو آبِ زم زم کا پانچ لیٹر کا بوتل دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔